میرپور میں ٹریفک حادثہ، بزرگ شہری جاں بحق، دو بچیاں زخمی

میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جڑی کس میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہو گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ایک گاڑی، موٹر سائیکل اور مسٹ یونیورسٹی کی کوسٹر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر فضا سوگوار ہو گئی۔