میانوالی سے نوجوان طالب علم کے پراسرار اغواء کا افسوسناک واقعہمیانوالی: رپورٹ(فرقان کاظم )مسلم بازار اعوان چوک کے غلہ کمیشن ایجنٹ ہاشم خان آڑھتی کے 19/20 سالہ نوجوان بیٹے عدیل کے پراسرار اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج کر لیا گیا۔مغوی عدیل سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں۔پولیس نے مغوی کے والد ہاشم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اہلِ میانوالی کی پولیس حکام سے اپیل ہے کہ نوجوان عدیل کی جلد بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔