174

مندرہ شادی کی تقریب میں آئی فیملی کا قیمتی سامان چوری

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ )مندرہ شہری لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہو گیاتفصیلات کے مطابق ہارون رشید سکنہ موضع سوڑہ نے تھانہ مندرہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مورخہ 13نومبر کو مندرہ میں چوہدری فخر پیلس میں ہم موجود تھے کہ میرے گھر والوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اپنا قیمتی سامان صوفہ پر رکھا چند منٹ میں سامان غائب ہو گیا بہت تلاش کے باوجود نہ ملاہارون رشید کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج ہو گئی مدعی مقدمہ کے مطابق شادی ہال کے عملہ و مینیجر نے چوری کے بعد کوئی تعاون نہ کیا پوچھنے پر کہا کہ ہم ذمہ دار نہ ہیں مزید بتایا کہ شادی ہال میں نہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں