مندرہ،گھر سے چوری کا معمہ کا حل،ملزمہ اپنی رشتہ دار نکلی

(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ مندرہ پولیس کی کارروائی،بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ کا حل، ملزمہ اپنی رشتہ دار نکلی،ساڑھے 4 تولے مسروقہ طلائی زیورات و رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد،ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئی،مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی صدر انعم شیر