38

ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،فیصلہ کل متوقع

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک میں مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی ایک روپے27 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرارکھی ہے.

درخواست کےمطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی.

بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.95 روپے، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68روپے تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں پانی سے 21.94 اورمقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ مقامی گیس سے8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی. اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں