واہ کینٹ۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اگر ملک ہے تو عہدے بھی ہوں گے وزارتیں بھی ہوں گی، ملکی سالمیت بقا اور استحکام کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا،تمام دوست رابطے میں ہیں،ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمات کا بھی تسلسل جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی پی تیرہ مرکزی سیکرٹریٹ واہ کینٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود، سابق ممبر کینٹ بورڈ ملک اظہر نواز،ملک اورنگزیب، محسن خان،راجہ طارق محمود،لیبر لیڈر محمود الحسن،افضل خان آف بستی، وقار خان، ادریس ڈی سی،زاہد کیانی،ملک عابد محمود، ملک آصف،ملک نصرت،ملک شاہد آف لوسر،راجہ بلال سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، غلام سرور خان نے شرکاء سے حلقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور واہ کینٹ میں 14 اگست کی تقریب اور جشن آزادی کو جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیگر دوست احباب سے رابطوں کو تیز کرنے کی بھی تجاویز دی گئیں، غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے الیکشن کینٹ بورڈ کے ہوں، بلدیاتی ہوں یا پھر جنرل الیکشن ہم بھرپور حصہ لیں گے اور ان شاءاللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے
اہم خبریں
ڈکی بھائی کے لرزہ خیز انکشافات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا،شوبز شخصیات سمیت مداحوں کا شدید غم و غصے کا اظہار۔
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نواسے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی۔
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا،کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں۔بیرسٹر گوہر
ٹریفک جرمانے ختم کرنے کی خبریں جعلی ہیں،مریم اورنگزیب
پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،مسافر دن بھر سڑکوں رُلتے رہے
راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم
ایبٹ آباد لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں اہم پیشرفت، تینوں ملزمان گرفتار
ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
ایبٹ آباد کے بینظیر شہید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی لاش ٹھنڈیانی سے مل گئی ہے، خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔
پنجاب بھر سے را کے 12 دہشتگرد گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد