سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، معروف شاعر، ادیب اور علمی و ادبی شخصیت راجہ مختار احمد سگھروی کے صاحبزادے محمد خرم شہزاد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی بارات 12 ستمبر جبکہ ولیمہ 13 ستمبر کو منعقد ہوا، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سرکاری افسران، سماجی شخصیات، ماہرین تعلیم اور صحافتی برادری سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شادی کی تقریبات میں کرنل (ر) راجہ محمد نواز، ضمیر حیدر خاں ایگزیکٹو ایڈیٹر پاکستان ٹیلی ویژن، محمد فیاض بینک آفیسر، حاجی محمد اکرم خان سابق ممبر بلدیہ، لیفٹیننٹ کرنل غلام مصطفی کمانڈنگ آفیسر آرٹلری سنٹر اٹک، ڈاکٹر دیدار احمد جنڈ، عمار احمد پی ایچ ڈی اسکالر، شہزاد حسین بھٹی سینئر صحافی و کالم نگار اسلام آباد، عبیدالنصیر ڈپٹی ڈی ای او حضرو، بابو محمد عمران سی ای او آفس اٹک، اقبال زرقاش سینئر صحافی و کالم نگار، فیاض احمد قریشی سینئر صحافی، استاد صابر بھٹی، حاجی مرزا محمد طارق، رانا گل نواز، سید فہیم احمد شاہ، ملک شہریار ممتاز مہریہ، ملک محمد الطاف ایکسائز آفیسر، صاحبزادہ معین الدین حسن ابدال سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ مہمانوں نے محمد خرم شہزاد اور اہل خانہ کو شادی کی مبارک باد پیش کی اور ان کی ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ راجہ مختار احمد سگھروی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد اور محبت و خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا۔





