103

معذور افراد کے لیے حکومتی اقدامات/صدف گل نظیر

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے،راولپنڈیدنیا کے ہر معاشرے میں جسمانی طور پر معذور افراد موجود ہوتے ہیں ۔ اسے آپ قدرت کا اصول ہی سمجھیں کہ جو افراد کسی جسمانی معذوری کا شکار ہوتے ہیں انہیں قدرت کا صلہ معاشرے کے بے شمار تندرست انسانوں کے مقابل {jcomments on}زیادہ عقل و فہم اور فراست سے متعلق صلاحیتوں سے نواز دیتی ہے ۔ چنانچہ ہم اپنے معاشرے میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایسے افراد جو جسم کی کسی بھی معذوری و محرومی کو اپنی کمزوری نہیں بناتے اور قدرت کی عطا کردہ عقلی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار سے ان افراد پر سبقت لے جاتے ہیں ۔ جنہیں تمام جسمانی عضاء کی مکمل درستگی و صحت کی نعمتیں میسر ہوتی ہیں بلکہ اب تو باہمت اور آگے بڑھنے کے ذوق و شوق سے معڈور افراد جسمانی مشقت کے کاموں میں بھی تمام نارمل لوگوں پر ایسی برتری حاصل کر لیتے ہیں جو جسمانی طور پر مکمل صحت مند اور فٹ ہوتے ہیں ۔ اگر جسمانی طور پر معذور افراد کو ان کی ذہنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع اور سہولیات بہم پہنچائی جائیں تو بلا شبہ یہ لوگ ہمارے معاشرے کا ایسا قیمتی اور بے بدل ثابت ہو سکتے ہیں جو قومی ترقی اور تعمیر نو کے کام میں دوسرے لوگوں سے زیادہ بہتر کا رکردگی دکھا سکتے ہیں ۔ ایسی حقیقت کا مکمل ادراک رکھنے والے پنجاب کے ان تھک وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے میں بسنے والے معذور افراد کی بہبود اور ان کے ذریعے قومی تعمیر نو کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے بے مثال اور تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اس سے پہلے معذور افراد کے لئے ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ تھا جو کہ بڑھا کر 3 فیصد کیاگیا ہے جو کہ بہت ہی خوش آئیندبات ہے ۔ نہ صرف یہ کہ موجودہ کوٹے کو بڑھایاگیا ہے بلکہ معذور افراد کی بھرتی کیلئے ملازمتوں پر عائد پابندی کو بھی ختم کر دیاگیا ہے ۔ اس سے اب بہت سے معذور افراد پہلے اس پابندی کی کووجہ سے ملازمت نہیں کر سکتے تھے اب اپنے اپنے ملازمتوں کے مواقع پا سکیں گے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے معذور افراد کے لئے عمر کی بالائی حد میں بھی 10 سال تک کی رعایت کا اعلان بھی کیا ہے جس سے معذور افراد کے لئے مزید آسانی پیدا کی گئی ہے ۔ ان اقدامات سے قریبا 3988 معذور افراد کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اور مجموعی طور پر 1527 نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں کے ذریعے باروزگار بنایا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب نے معذور افراد کی فلاح کے لئے نہ صرف ملازماتوں کا اعلان کیا ہے بلکہ پنجاب بیت المال کے زیر سایہ معذور افراد کی مالی معاونت کے لئے 10 فیصد فنڈز بھی مختص کئے جہیں ۔ جس سے معذور افراد کی مالی معاونت بھی ہو سکے گی ۔معذور افراد کی آسانی کے لئے 71000 سے زائد خدمت کارڈ جاری کرنا بھی حکومت پنجاب کا خوش آئیند قدم ہے ۔ نہ صرف معذور افراد کیلئے بلکہ نابینا افراد کے لئے بھی حکومت پنجاب نے 10000 سے زائد سوشل ویلفیئر کے توسط سے خدمت کارڈ کا اجراء کیا ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 13 ۔ اضلاع میں بحالی کے مراکز کے قیام کی منظوری بھی قابل تعریف ہے ۔ تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ صرف تعلیمی اخراجات ختم کئے گئے ہیں بلکہ معذور افراد کے لئے مفت علاج معالجے اور سفری سہولیات کا اعلان بھی کیاگیا ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری میں معذور افراد کو شامل کرنا اس امر کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت خصوصی افراد کی بہبود کے لئے سنجیدگی اور خلوص سے کام کر رہی ہے ۔ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد فرد بنانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے یہ اقدامات انتہائی قابل تحسین ہیں ۔ان اقدامات سے جہاں ایک جانب معذور افراد کی محرومیوں اور مجبوریوں کو طاقت میں بدلنے کی سبیل موجود ہے وہیں ان کے اندر چھپی صلاحتوں کو نکھار کر سامنے لانے اور ان سے قومی تعمیر نو کے عمل میں استفادہ اٹھانے کا سامان بھی ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں