چکوٹھی(سی این پی)چکوٹھی سے ملحقہ یونین کونسل کھلانہ میں شدید بارش کے باعث نالہ میں طغیانی خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جن میں سے ایک عورت اور تین بچے شامل ہیں جاں بحق ہونے والے چاروں افرادسینٹرل یونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر،ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل زاہد جاوید عباسی کے قریبی عزیز تھے وادی کھلانہ کی فضا سوگ میں ڈوب گئی ہر آنکھ اشکبار رہی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل کھلانہ میں گذشتہ روز شدید بارش کے باعث نالہ جندر بین میں طغیانی آگئی جس کے باعث نالہ کے قریب سے گذرنے والی خاتون مسماۃ زولناش خورشید زوجہ مامون الرشید انکا چار سالہ بچہ مشہود مامون ولد مامون الرشید، سترہ سالہ بھتیجی عریشہ اروم دختر ہارون اورحفظا ہارون دختر ہارون الرشید ساکنان کھلانہ خرد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے نالہ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارنے والوں کی مییتں نالہ سے نکال کر جیسے ہی ان کے گھروں میں پہنچی توہر طرف کہرام مچ گیا وادی کھلانہ سوگ میں ڈوب گئی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جاں بحق چاروں افراد کی نماز جنازہ پیر کے روزکھلانہ خرد میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد اشکبار آنکھوں کے سائے تلے شہداء کو منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
359