247

مری کی تین یو سیز کا اراضی ریکارڈ غلط درج ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل مری کی اہم ترین یونین کونسلوں نمبل، مسیاڑی اور یونین کونسل انگوری کا اراضی ریکارڈ ان تین یونین کونسلوں سے میلوں دور نیومری کی یونین کونسل چارہان میں شفٹ کر دیا گیا جس پر تینوں یونین کونسلوں کے عوام شدیدمشکلات دوچارہیں گذشتہ روز یونین کونسلوں کے متاثرین نے جی پی اوچوک مال روڈ مری پراحتجاجی مظاہرہ یونین کونسل نمبل کے راجہ اسد سبی گل، سابق اُمیدوار برائے وائس چیئرمین ضیاء اللہ عباسی اورمسیاڑی کے اسد خان نے کی قیادت میں کیاگیا اس موقع راجہ اسدسبی گل،ضیاء اللہ عباسی اور اسد شان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان تین یونین کونسلوں کا ریکارڈ میلوں دور شفٹ کرنا انتہائی ظُلم ہے، پٹواریوں اور مافیازنے ملی بھگت کر کہ لینڈ ریکارڈ کو شفٹ کیا ہے اگر ایک ہفتے کے اندر لینڈ ریکارڈ دوبارہ مری میں یا متعلقہ یونین کونسلوں نزدیک شفٹ نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ سخت احتجاج کرینگے اور اُس وقت تک احتجاج ختم نہیں کرینگے جب تک لینڈ ریکارڈ شفٹ نہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ بورڈ آف ریونیوکے سینئر ممبر کی طرف سے ایئرکنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر بغیرزمینی حقائق کونظرانداز کرکے ایسے فیصلے کرنا انتہائی غیر مناسب ہے اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر لینڈ ریکارڈ دوبارہ مری شہر کمپیوٹرسینٹر میں منتقل کیاجائے وگرنہ آئندہ کاحتجاج بھرپور طریقے سے کیا جائیگا، مری یونین کونسل مسیاڑی کا حصہ ہے اور ہمارا لینڈ ریکارڈ میلوں دور شفٹ کر کے ہمارے حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں احتجاجی مظاہرہ میں راشد گلفراز عباسی،تینوں یونین کونسلوں کے عوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں