مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کشمیری محلہ مری سٹی میں گذشہ 8 دنوں سے پانی کی بندش پر خواتین،بچوں اوربزرگوں کاایکسپریس وے مسیاڑی لنک روڈ پر شدید احتجاج مظاہرہ جسکی قیادت صدرمنہاج القرآن خواتین ونگ تحصیل مری مسز کوثر امتیاز،امتیاز احمدعلوی صدر منہاج القرآن،طاہر حمید کررہے تھے مظاہرہ کرنے والی خواتین اوربچوں نے مسیاڑی شوالہ لنک روڈ پر متعلقہ ادارے کیخلاف دھرنا دے دیا جسکے باعث اس اہم شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں احتجاج کی اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی مری سٹی کے صدر وسابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ موقع پر پہنچ گئے اور اسسٹنٹ کمشنروایڈومنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری محمداقبال سنگھیڑا سے فون پر رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا اور پانی کی بحال کرنے کاکہاجس پر اے سی مری نے یقین دہانی کروائی کے ایک گھنٹے میں پانی کے تمام کنکشن بحال کردئیے جائینگے جو بعد ازاں تمام کنکشن بحال کردئیے گئے پانی بحال کروانے پر مظاہرین نے راجہ ہارون محفوظ،صدرمنہاج القرآن امتیاز احمدعلوی اورصدرمنہاج القرآن تحصیل مسز کوثر امتیاز کا انکے مظاہرے میں شریک ہوکر یکجہتی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیااورشکریہ اداکیا
199