187

مری‘ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے انتہائی گنجان آباد علاقے ہائی کورٹ روڈ پر واقع ایسٹریج ہاؤسنگ اسکیم اور سٹی ویلاز میں گزشتہ 4 ماہ سے آئے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس سے نا صرف اہل علاقہ بلکہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی یہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں آئے روز بارش کی ایک بوند یا طوفان سے قبل ہی بجلی نامعلوم وجوہات کی بناء پر غائب ہو جاتی ہے ہائی کورٹ پر واقع یہ بدنصیب سوسائٹیاں بجلی کی بدترین اور طویل غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔اکثر یہاں 24 گھنٹوں سے زیادہ بجلی غائب رہتی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز سے اکثر بجلی 18 سے 20 گھنٹوں تک بھی غائب رہنے لگی ہے ایسے میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان بدنصیب سوسائٹیوں کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ یہاں بجلی کی بندش رہے اور اہل علاقہ تبدیلی سرکار کو یاد کریں اور آئندہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔اہل علاقہ کے مطابق اس سازش میں سیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ محکمہ بجلی کے ایس ڈی او اور خصوصا ایل ایس او سواں سب ڈویژن برابر کے شریک ہیں ایسے میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار ایل ایس او اور متعلقہ افسران کو شکایات بھی کی ہیں لیکن وہ ہمیشہ سے سب اچھا ہے کہ دعوے کرتے ہیں لیکن روزبروز ان دونوں سوسائٹیوں کی بجلی سے متعلقہ معاملات بدترین ہوتے جا رہے ہیں اہل علاقہ کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ انھیں سواں سب ڈویژن سے ختم کر کے کورنگ سب ڈویژن سے بجلی دی جائے تاکہ ان کی زندگیوں میں بجلی کے باعث گزشتہ چند سالوں سے جاری بے سکونی میں کمی رونما ہو سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سواں کے مقام سے جی ٹی روڈ کو بلاک کر کے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں