169

مری‘ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پردو عمارتیں سر بمہر


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے کلب روڈ کے علاقہ دو زیر تعمیر عمارات کو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سر بمہر کر دیا گیاہے ان عمارتوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں کاروائی اسسٹنٹ کمشنر مری کی ذاتی نگرانی میں عمل لائی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار کے علاقہ میں منظور شدہ بلڈنگ پلان کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام زیر تعمیر عمارتوں کی تمام مراحل میں نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی مرحلہ میں بلڈنگ قوانین اور پلان کی خلاف ورزی ہو تو فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں