مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں، انکی اچانک آمد پر طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر مریم نواز نے طالبات سے گفتگو بھی کی اور پرنسپل سے سکول مسائل پوچھے تفصیلات کے مطابق عید منانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ کئی ایام سے یہاں مقیم ہیں
آج پیر کے روز انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول مری کا دورہ کیا اس دوران انھوں نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے کہا کہ کہاں سے آتی ہیں ۔ کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتزہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا،چیف سیکرٹری زاہد آختر زمان بھی ہمراہ تھے