مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری میں سوئی گیس کے دو سال سے زائد عرصہ کے زیر التواء منصوبوں کو جلد سے جلد پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک جامع فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔ ان میں کو مبینگ کیس سرفہرست ہے،اس کا بھی فوری اجراء کر دیا جائے گا تا کہ علاقہ کے عوام سوئی گیس کی سہولت سے فوری مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم و کوارڈنیٹر سوئی گیس سپلائی تحصیل مری محمد خورشید عباسی نے جی ایم(ایس این جی پی ایل) اسلام آبادخرم ایوب سے اسلام آباد میں ایک خصوصی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن سوئی گیس کہوٹہ خوشید ستی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ جی ایم کے ساتھ اس اہم میٹنگ میں جن دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ان میں سب اسکیم جن فنڈز کا اجراء ہو چکا ہے اب اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ فوری طور پر جاب نمبر ایشو کیا جائے جبکہ مری میں جاری کام کھلے پائپ کی جلد اور ریگولر فراہمی پربھی اتفاق ہوا ہے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی ٹی بی ایس انسٹالیشن ڈیمانڈ نوٹس کی میرٹ لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے عمل کے بعد عوام کو کنکشن کے حصول کے لئے مزید تاخیر نہیں ہو گی۔
241