مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایکسپریس وے سے ملحقہ مسیاڑی لنک روڈ پر اسلحہ کی نوک پر چھ ڈاکوؤں نے ایک موٹرسائیکل سوار سے اڑھائی لاکھ روپے نقداور قیمتی موبائل چھین لیا اس دوران مزاہمت کرنے پر ڈاکوؤں نے بانسرہ گلی مری کے ادیب نامی شخص پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کرڈالا جسے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکے بعد اس کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا رات 1 بجے کے قریب ادیب نامی شخص جو جو بھاری رقم کے ساتھ مسیاڑی لنک روڈ پر جا رہا تھا کی ڈاکوں نے اسے لوٹ لیاادھرپولیس نے بھی روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوے اطلاع کے باوجود کئی گھنٹوں کے بعد موقع پر پہنچی مری پولیس تاحا ل کسی بھی ملزم کوگرفتار نہیں کر سکی اورنہ ہی کوئی سراغ لگاسکی ہے اہم ترین سیاحتی مرکز مری جو ایک پرامن شہر ہے میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اوردیگرجرائم پر عوام میں شدیدتشویش پائی جا رہی ہے۔
253