مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری سے ملحقہ گلیات کے اہم ترین سیاحتی مرکز ایوبیہ میں پانی کا شدید بحران کاروباری حلقوں اورسیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے گلیات کے معروف سیاحتی مراکز ایوبیہ میں گزشتہ تین دن سے پانی کی سپلائی مکمل بند ہونے سے یہاں آنے والے سیاحوں اور یہاں کے مقامی لوگوں سمیت مساجد میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا لوگ منرل واٹر سے وضو کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جی ڈی اے جو ایوبیہ جو کاروبارکرنے والوں اورسیاحوں سے کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں لیکن ایوبیہ جو ایک معروف سیاحتی مراکز ہے پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے عوامی اورسیاحتی حلقوں نے جی ڈی اے سے فوری پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
161