247

مری‘آتشزدگی کے نتیجے میں ایک مکان جل کر خاکستر

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اپر دیول روڈ کشمیری بازار ہوٹل ون کے نزدیک لنک روڈ پر ایک گھر آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہو گیا تاہم اس دواران گھر میں موجود تمام افراد کو ریسکیو 1122 نے محفوظ کر لیا۔ اس طرح آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو 1122 مری کے اہلکار دو فائر ٹینڈرز اور ایک ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ ہوے۔ ابتداء معلومات کے مطابق آتشزدگی گھر کے باورچی خانے سے ایل پی جی سیلنڈ رکی لیکج کی باعث شروع ہوی ۔بھروقت رسپانس پر ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پاتے ہوے گھر میں موجود تمام افراد کو محفوظ کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں