لطیفے

٭گاؤں سے ماں اپنے بیٹے سے ملنے شہر گئی۔ باتوں باتوں میں بولی۔کوئی خاص بات ہو تو فون کر لیا کرو بیٹا۔امی! بیٹے نے حیرت سے کہا۔آپ کے ہاں تو فون نہیں ہے۔ میرے ہاں نہیں ہے تو کیا ہوا؟ ماں نے جواب دیا۔تمہارے پاس تو ہے۔
٭ایک مکان پر مالک مکان نے مکان خالی ہے کا بورڈ لگا رکھا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ یہ مکان صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا، جن کے بال بچے نہ ہوں۔ایک دن ایک بچہ مالک مکان کے پاس آیا اور بولا۔مہربانی کر کے یہ مکان مجھے دے دیجئے۔ میرا کوئی بال بچہ نہیں۔ صرف ماں باپ ہیں۔
٭ماں نے بیٹے سے پوچھاتم رو کیوں رہے ہو؟بیٹے نے جواب دیا۔آج ماسٹر صاحب نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا تھا۔ ماں نے کہا۔تم نے ضرور کوئی شرارت کی ہوگی۔بیٹے نے کہا قسم لے لوا ماں جان۔ میں تو سویا ہوا تھا۔ (طاہر رمضان‘بیول)

اپنا تبصرہ بھیجیں