راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ لوہی بھیر پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم خلیق عرف ملنگی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا،ملزم خلیق عرف ملنگی ارسلان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا ملزم خلیق عرف ملنگی بحریہ ٹاؤن میں چوکیدار بھی رہ چکا ہے، ملزم اور مقتول کے درمیان میں پہلے سے رنجش چلی آرہی تھی، ملزم خلیق عرف ملنگی نے تلخ کلامی پر ارسلان نامی شخص کو فائر کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا ، ارسلان کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ایس پی رورل زون عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ایس ایچ او لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ملزم کو قلیل وقت میں ٹریس کرکےگرفتار کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا
221