ٹیکسلا۔ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے 70ویں سالانہ کنونشن کا انعقاد ، پی او ایف ویلفیئر کلب میں منعقد کنونشن میں مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں خاندان شریک ہوئے۔ صدارت کے فرائض سرپرست اعلیٰ ضیاء الرحمن نے سر انجام دیئے جبکہ سینئر رہنما ظہیر صدیقی، توقیر الاسلام، شاھد اعجاز، محمد طارق صدیقی، عارف مسعود صدیقی، محمد قاسم صدیقی، خاور نعیم باقری، ممتاز احمد صدیقی، محبوب احمد صدیقی، فواد قادری صدیقی، محمد خالد صدیقی اور دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔
نقابت کے فرائض محترمہ ساجدہ عرفان نے انجام دیے خطبہ استقبالیہ محمد خالد صدیقی نے پیش کیا جنہوں نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد اور نوجوان قیادت کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں بیان کیا۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے خصوصی دعا خاور نعیم باقری نے کرائی۔
سرپرست اعلیٰ ضیاء الرحمن نے اپنے خطاب میں ٹرسٹ کی ذمہ داریوں، باہمی تعاون اور فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی سرگرم شمولیت اور فیملی گالا کے بہترین انعقاد کو سراہا پروگرام میں فیملی گالا 2024 اور 2025 کے ممتاز اسٹال ہولڈرز کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
عرفان ظفر اور ان کی اہلیہ کو لڈو گیم کا نیا آئیڈیا پیش کرنے پر خصوصی انعام دیا گیا۔ سالانہ مالی رپورٹ محمد قاسم صدیقی نے پیش کی۔ تعلیمی انعامات کا اعلان محترمہ مومنہ قاسم نے کیا، جنہیں والدین اور حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ حاضرین میں ایجوکیشن، حفاظِ کرام اور پروفیشنل کیٹیگری کے خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
کنونشن میں بریگیڈیئر مونس اخلاق نے بھی خطاب کیا اور بزرگوں کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے آخر میں فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی مضبوطی، اتحاد اور فلاحی کاموں کی توفیق کے لیے دعا بھی کی گئی۔