قاہرہ (حذیفہ اشرف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان و مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔مصری وزارتِ دفاع کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مصری افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں فیلڈ مارشل نے جامعۃُ الازہر میں شیخ الازہر شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی اور گمنام سپاہیوں کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔شیخ الازہر نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔
اہم خبریں
کلرسیداں گرفتار شہزاد بٹ کیخلاف ویزہ فراڈانسانی اسمگلنگ سے متعلق انکوائریاں،ویریفکیشنز اور مقدمات بھی زیرِ کارروائی ہونیکا انکشاف
راولپنڈی میٹروبس سروس ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج
کلرسیداں پولیس کا شراب فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون دو گرفتار دو فرار
تھانہ کلرسیداں کی حدود میں ایک اورڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا گیا
صدر بیرونی پولیس کی بڑی کرروائی مشہور اشتہاری خالد المعروف کہو گرفتار
جعلی افسر بن کر گھومنے والے3نوسرباز گرفتاررینٹ پر لی گئی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لےلی
کلرسیداں ویزہ کنسلٹنٹ شہزاد اکبر بٹ FIAاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار
حکومت پنجاب کا تاجروں کو عید کے موقع پر بڑا ریلیف،یکم جون تک دکانیں کھلی رہینگی۔
20 ایرانی،11 پاکستانی شہریوں کی رہائی امریکی تحویل سے ممکن ہوئی،اسحاق ڈار
سانحہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق اراکین اسمبلی سمیت 4 رہنما بری