239

فورسز اکیڈمی کلرسیداں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ )فورسز اکیڈمی کلرسیداں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد‘تفصیلات کے مطابق فورسز اکیڈمی کلرسیداں کی افتتاحی تقریب کلرسیداں کے نجی سکول میں منعقد ہوئی جس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر ظہیر الاسلام دفاعی تجزیہ نگار کرنل ر ارشد جنجوعہ فورسز اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو کرنل ر سعید MPAو پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد اور وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی راجہ ظفر آف مٹور تحصیل کلر سیداں کی صحافی برادری صدر پریس کلب چوآ خالصہ سے سید مبارک نقوی جنرل سیکرٹری پریس کلب کلر سیداں چوہدری شہباز رشید پرنسیپل نیر جمال اکرم راجہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تحصیل کلر سیداں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے محنتی اور لائق بچوں کو ایک مثبت ڈائریکشن دی جائے تاکہ وہ ملکی سطح پر کلر سیداں کا نام روشن کر سکے چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں تحصیل کلرسیداں کے بچوں کے لیے لوکل سطح پر ایک ایسا ادارہ قائم کرو جس سے ان بچوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو ملکی سطح پر منوایا جا سکے آج میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا ہوں ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کے تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا میں ہمیشہ سے ہی تعلیم اور صحت کے میدان میں مثبت تبدیلی لانے کا خواہاں تھا اسی لیے تحصیل کلر سیداں میں کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس اگلے دو تین ماہ میں قائم کردیا جائے گا جس کے لیے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اس تقریب میں تحصیل کلر سیداں کی سیاسی سماجی شخصیات راجہ ظفر وائس چیئرمین صحافتی برادری میں سید صابر نقوی سید مبارک نقوی چودھری شہباز رشید حبیب الرحمن قریشی ثاقب شبیر شانی راجہ نوید حسین (جنرل سیکرٹری پوٹوہار یونین آف جرنلسٹ PUJ)توقیر احمد پرویز اقبال وکی اصغر خان راجہ طاہر محمود نے شرکت کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں