تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے قطبال کے قریب لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور 53 سالہ نیک محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا