تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم47یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں‘جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کر بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا‘ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔