176

غلط فہمی کی بنا پر 18افراد نے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راجہ سعید‘ پنڈی پوسٹ نیوز/نام کی غلط فہمی پر 18 کے قریب افراد نے باپ بیٹوں کو لاٹھیوں اور سوٹیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔غلام عباس شاہ سکنہ منہاس پورہ داخلی شاہ باغ نے پولیس چوکی چوکپنڈوری کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں ٹھیکیداری کا کام کرتا ہوں ۔گزشتہ شب پونے آٹھ بجے کے قریب اپنے گھر میں موجود تھا کہ کچھ لڑکوں نے میرے بیٹے عبداللہ کا نام لے کر للکارا کہ اسے باہر نکالو اور اس کے بعد انہوں نے ہمارے دروازے کو ڈنڈوں اور لاتوں سے پیٹنا شروع کر دیا جس پر میں فوری طور پر باہر آگیا تو دیکھا چند لڑکے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر ہمارے دروازے کو پیٹ رہے تھے۔وجہ پوچھنے پر وہ ہمارے گھر کے اندر داخل ہو گئے ۔اس موقع پر حمزہ مسلح ڈنڈا ،شانی مسلح ڈنڈا،فیضان مسلح پسٹل تھا ،تیمور مسلح پسٹل،ارسلان مسلح ڈنڈا اور ان کے ہمراہ 15 نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تھیں گھر کے اندر داخل ہو گئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا ۔میرے شور شرابے پر میرا 18 سالہ بیٹا عبداللہ اور 17 سالہ بیٹا عقیل عباس بھی پہنچ گئے جن کو ان سب نے مارنا شروع کر دیا ۔غلام عباس شاہ کے مطابق کٹانہ موہڑہ میں جواد اور حمزہ نامی نوجوانوں کا اسی گاﺅں کے رہائشی محمد عبداللہ کیساتھ ساتھ ہوا تھا جس پر تمام افراد اس بات کا بدلہ لینے کےلئے ہمارے گھر پہنچ گئے ۔یاد رہے کہ ایک سال قبل عبداللہ نامی نوجوان کو اغواءکر لیا گیا تھا اور بعد ازاں فریقین کے مابین راضی نامی بھی ہو گیا تھا تا ہم نام کی غلط فہمی کے نتیجے میں نوجوانوں نے منہاس پورہ کے رہائشی محمد عبداللہ اور اس کے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں