کلرسیداں ،اپنی اہلیہ کو کلہاڑی کےوار کر کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے عید کے روز گھریلو لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم جاوید کو انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا ملزم کی ساس ع س زوجہ شوکت علی سکنہ ڈھوک تھانپڑمو ضع سکرانہ نے تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج کر ائی ہے کہ میرے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹی نازیہ شوکت کی شادی سات سال قبل پنڈ بھینسو کے رہائشی محمد جاوید سے ہو ئی جس سے انکی ایک پانچ سالہ بیٹی ہے۔ میری بیٹی نازیہ شوکت اور داماد جاوید میں اکثر لڑائی جھگڑا چلتا رہتا تھا آج میں اپنے بیٹے ارشد کے ہمراہ ان کے گھرموجود تھے کہ شام پانچ بجے اپنی بیٹی نازیہ اور داماد جاوید کی جھگڑنے اور نازیہ کے چیخنے کی آواز سن کر باہر نکلی تو دیکھا کہ محمد جاوید میری بیٹی کے سر پر کہلاڑی کے وار کر رہا ہے میں نے بیٹی کو چھڑانے کی کو شش کی تو ملزم جاوید کہلاڑی لہراتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔میری بیٹی نازیہ شوکت شدید زخمی ہو کر گر پڑی جس کو ریسکیو 1122کے ذریعے اس کو ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسی۔جاوید نے میری بیٹی کو ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے میری گزارش ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔جس کوسرصوبہ شاہ نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تھا

کلر سیداں سے پندرہ کلر میٹر دور یو سی نلہ مسلماناں کے علاقے پنڈ بھینسو میں عید کے دن گھر یلو ناچاقی پر خاوند نے کہلاڑی کے پے درپے وار کر کے بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا، قاتل خاوند چند دن قبل ہی جر گے کے ذریعے روٹھی بیوی کو منا کر لایا تھا