راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر تمام اضلاع میں مویشیوں کی فروخت کے لیے سیل پوائنٹ قائم کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن میں انتظامیہ کی جانب سے کل 25 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جوعید الاضحی کے تیسرے روز تک جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے قائم رہیں گے۔
ان میں راولپنڈی ضلع کل 9 سیل پوائنٹس ہیں۔
راولپنڈی میں بھاٹا چوک کینٹ، مصریال روڈ راولپنڈی کینٹ، گلستان کالونی، ڈھوک حسو، توپ کلیال جبکہ گوجر خان
میں مندرہ سٹاپ گراؤنڈ، ٹیکسلا میں نیو شریف ہسپتال جی ٹی روڈ واہ کینٹ، HIT اتوار بازار ٹیکسلا میں، کلرسیداں میں منگلا بائی پاس اور کہوٹہ میں سخی سبزواری چوک کے مقام پر یہ سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں
۔اسی طرح ضلع جہلم میں 4 سیل پوائنٹس فوجی ملز گراؤنڈ جی ٹی روڈ جہلم، شیخوپورہ منگلہ روڈ دینہ، نزد جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سوہاوہ اور البرانی کالج پنڈ دادن خان میں قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع اٹک میں کل 6 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے۔
یہ پوائنٹس حاجی شاہ روڈ اٹک، خان زادہ ہاؤسنگ سوسائٹی حضرو، ٹیکسلا کاٹن مل گراؤنڈ حسن ابدال، ریسٹ ہاؤس سے متصل زمین فتح جنگ، چنگی نمبر 5 محلہ ہاری والا پنڈی گیب اور پنڈی کوہاٹ روڈ جھنڈ پر قائم ہیں
۔ ضلع چکوال میں کل 3 سیل پوائنٹس چکوال روڈ کلر کہار، میلہ گراؤنڈ کٹاس بائی پاس روڈ اور بن عائشہ ولی لاوا میں قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع مری میں کل 2 سیل پوائنٹس بمقام جیکا گلی چوک مری اور چوڑا بازار کوٹلی ستیاں پر قائم ہیں۔
کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان سیل پوائنٹس کے علاوہ کیٹل منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈویژن بھر میں 06 مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں یہ منڈی پرزم ٹاؤن مجید موڑگوجرخان، اٹک میں مین پشاور روڈ گوندل سٹاپ، جہلم میں مین جی ٹی روڈ قائداعظم ٹاؤن اور چکوال میں مین چکوال پنڈی روڈ چک نورنگ سٹاپ، ریلوے سٹیشن سٹاپ ڈھڈیال اور مین روڈ تلہ گنگ بائی پاس پر قائم کی گئی ہیں۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہر مویشی منڈیوں میں زراعت، آر
ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس اور لائیو سٹاک کے اہلکار تعینات کی حاضرییقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی غیر قانونی منڈی نہ لگائے۔