89

عشق کا جنون ،مقبوضہ کشمیر کی لڑکی بارڈر کراس کر کے کہوٹہ پہنچ گئی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محبت کے جنون نے تمام سرحدیں پار کرا دیں،مقبوضہ کشمیر کی لڑکی لائن آف کنٹرول کراس کر کے پاکستان کہوٹہ پہنچ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق محبت کی خاطر مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے آزادکشمیر پہنچنے والی لڑکی کو پولیس نےگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں موجودگی کی اطلاع پرکہوٹہ پولیس نے کنٹرول لائن عبور کرنے والی فاطمہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔لڑکی نے آزادکشمیر کے لڑکےکی جانب سے شادی کے وعدے پر 24 نومبرکو کنٹرول لائن کراس کی اورپونچھ آگئی۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ کنٹرول لائن کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے آیا، عمران میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتاہے، عمران سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔لڑکی کے ساتھ مقامی نوجوان عمران کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔ لڑکے پرکنٹرول لائن عبور کرانے اور والدین کی مرضی کےخلاف شادی کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔لڑکی اور لڑکے کی رہائی اور حوالگی کے لیے اہلخانہ نے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کردی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں