161

عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کیلئے کلیدی کردار ادا کرئے‘ ظہیر عباس

امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
تارکین وطن کے رہنما راجہ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق آزادی نہیں چھین سکتا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے اندر

ہونے والے نام نہاد الیکشن کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دلوانے کے لیے عالمی کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعوے دار بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور زبر دستی ان پر اپنا راج مسلط کرنا چاہتا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔


ڈاکٹر غلام غوث کی کوٹلی یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعیناتی بڑا اعزاز ہے‘جنرل گل بہار

امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل گل بہار اکرم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر غلام غوث جیسے باکردار، دیانتدار، ذمہ دار اور فرض شناس شخصیتکی بطور وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی تعیناتی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اور اس سے یہ بات بالکل عیاں ہے کہ موصوف کی تعیناتی سے میرٹ اور قابلیت کو مدنظر رکھا گیا اور مستقبل قریب میں اس کے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے اوپر اچھے ثمرات مرتب ہوں گے۔ راجہ گلبہار اکرم نے کہا ہے کہ صدر آزادکشمیر نے ڈاکٹر غلام غوث کو کوٹلی یونیورسٹی میں تعیناتی کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس اقدام پر ہم وزیر اعظم آزادکشمیر اور صدر آزادکشمیر کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی ڈاکٹر غلام غوث کو مبارک باد دی اور انھوں نے موصوف سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل بہتر خطوط پر استوار کرنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کریں گے۔ کیوں کہ ہمیشہ وہی اقوام زندہ رہتی ہیں جن کے فیصلے میرٹ، قانون اور انصاف کے مطابق ہوتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں