146

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کے اثرات پورے کشمیر میں ہونگے‘راجہ عزیز

چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ)بلو چ الیکشن میں پا کستا ن مسلم لیگ (ن)کی فتح حق اور سچ کی فتح ہے ۔بلو چ الیکشن میں پیپلزپا ر ٹی اور مسلم کا نفر نس کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ۔بلو چ الیکشن میں پا ر ٹی قیا دت کی محنت رنگ لا ئی آزا د کشمیر کی پو ری عوام مبا ر ک با د کی مستحق ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سنئیرراہنما مسلم لیگ( ن)راجہ عزیز احمد،مر کزی راہنما چودھری ارشد گجر ٹھیکر یا ں ،نا ئب صدر ضلع میر پور راجہ شجا عت ،مر کزی بز رگ راہنما چو دھری اسلم ،صدر یو نین کو نسل پنیام با بر حسین ،صدر میو نسپل چکسواری خواجہ ایو ب ،صدر یو نین کو نسل پینڈ خورد چودھری بشیر انجم ،مر کزی راہنما صو فی اصغر چودھری ،سنئیر نا ئب صدر پنیا م چو دھری شبیر ،ایم ایس ایف کے نا ئب صدر چو دھری نا صر طا رق گجر ،ظفر بھٹی بر نا لہ ،محمد مد ثر مغل لڈر ،ایم ایس ایف کے راہنما چو دھری عا د ل ظہور ،ایم ایس ایف کے جنر ل سیکر ٹری اسجد محمود ،راجہ شفیق نو جوان راہنما ،اوری دیگر نے کیا ۔اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا آب وقت آگیا ہے ۔حلقہ۲ چکسواری میں آئند ہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار کا میا ب ہو گا ۔حلقہ ۲ کی عوام جو ق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شا مل ہو رہے ہیں

۔
حضرت غوث الاعظم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، مفتی محمدشاہد

چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ) حضرت غوث الاعظم سیدعبدالقادر جیلانی صبروشکر تقوٰ ی قناعت اورتوکل علی اللہ کی عملی تفسیر تھے ۔ آپ نے ذکر مصطفٰے ﷺ اس کثرت سے کرتے جس کی برکت سے آپ کاچرچاقیامت تک ہوتارہے گا۔ بچپن کی عمر میں والدہ محترمہ کی وصیت پر عمل کیااورڈاکوؤں کے سردار کے سامنے سچائی کادامن نہ چھوڑا ۔ آپ مادر زاد ولی ہیں ۔ ماہ رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیا۔ عبادت وریاضت میں بڑے ذوق وشوق سے محورہتے ۔ آپ نے چالیس سال عشاء کے وضو سے نمازفجر ادا کی ۔ ان خیالات کااظہار علماء اہلسنت مولانا مفتی محمدشاہدرضوی مولاناسیدانوار احمدشاہ مولاناسیداعجاز حسین شاہ کاظمی مولانا محمدآفتاب سلطانی اور مولاناحافظ ساجدحسین نے سیدعبدالقادرجیلانی کی یاد میں مسجدبرکات مدینہ چھپڑابارواں میں منعقدہ محفل پاک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔ محفل کی صدارت مولانا محمدمحفوظ چشتی نائب صدر جمعیت علما جموں وکشمیر ڈویژن میرپور ممبر مرکزی مجلس عاملہ وشورٰی جماعت اہلسنت جموں وکشمیر نے کی ۔ نعت خوان حضرات نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی واستحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اورلنگر عام تقسیم کیاگیا۔


چکسواری ،پولیو مہم کا آغاز24 فروری سے ہو گا

چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ) زون چکسواری میں پولیو کے خاتمہ کی تین روزہ قومی مہم آج 24 فروری سے شروع ہورہی ہے جو26فروری تک جاری رہے گی ۔ پانچ سال عمرکے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھرجاکر یہ قومی فریضہ اداکریں گے۔ رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری اوربنیادی ہیلتھ سنٹر زپلاک فیض پورشریف اورپنیام فکسڈسنٹر ہوں گے جبکہ ایک ٹرانزٹ سنٹر بھی قائم کیاگیاہے ۔ زون چکسواری کی پولیو مہم کی نگرانی عبدالوحیدزونل سپروائز ر کریں گے جبکہ پنڈخورد یونین کونسل میں حاجی کرامت حسین پنیام میں محمدعاشق جالب فیض پورشریف میں خالدمحمود سپروائز رہوں گے اورمونسپل کمیٹی چکسوار ی میں ظہیرالدین بابر اورمحمدزکریا سپروائز ر ہوں گے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں