مری(اویس الحق سے) مری اور مضافات میں دوسرے روز بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مری اور مضافات میں بغیر کسی اطلاع کے بجلی کی سپلائی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بند کر دی جاتی ھے۔
ایسے میں متعلقہ کمپلینٹ آفس بھی بجلی کی بندش سے لا علم ھیں اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروبار بری طرح متاثر ھیں وہاں گھریلو معاملات زندگی بھی اجیرن بن کر رہ گئے ہیں۔
اس طویل لوڈ شیڈنگ پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوۂے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔