سردار بشارت
این اے 57 سے صداقت علی عباسی کی کامیابی تاریخی تھی اس میں شک نہیں ان کی کامیابی کیلئے ہزاروں لوگوں کا کردار تھا مگر ہم بات کریں ساگری سرکل کی تو یہاں سے بھی بہت لوگوں نے انکی کامیابی کیلے دن رات محنت کی اور انہیں اقتدار کی سڑھیوں تک پہنچایا تین شخصیات جنہوں نے دن رات مسلسل محنت کر کے کمپین چلائی اور ساگری سرکل سے بھر پور کامیابی سے ہمکنارکروایا ان شخصیات میں کرنل ر ظفر اقبال ملک یو سی لوہدرہ سے تعلق رکھتے ہیں موصوف کا پی ٹی آئی سے دیرینہ تعلق ہے انہوں نے عمران خان کا ویژن گلی کوچے میں پہنچایا اور لوگوں کو تبدیلی کا خواب دکھایا کہ آپ کا ملک کی سیاست ایک کرپٹ اور جاگیردارنہ نظام کی غلام بنی ہوئی ہے صداقت عباسی عمران کا وہ کھلاڑی ہے جو آپ کے حقوق کا رکھوالہ بنے گا ہر گاوں موضع میں جا کر عمران خان کا پیغام پہنچایا اور آخر فتح نصیب ہوئی ساگری سرکل کے ہیلتھ کے سربراہ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور علاقے کی خدمت میں دن رات محنت کر رہے ہیں انکے ساتھ انکی اہلیہ ڈاکٹر نازیہ نیاز راجہ بھی علاقے کی خدمت میں انکے ساتھ پیش پیش ہیں جوکہ بطور سربراہ ڈویلپمنٹ مانیٹرینگ کمیٹی یو سی لوہدرہ کام کر رہی ہیں دوسری شخصیت محمود کیانی کا تعلق یو سی ساگری سے ہے انہوں نے ہار کے بعد اپنی یو سی میں اتنی محنت کی اور لوگوں کی اپنی پارٹی منشور پر اس طرح ذہن سازی کی کہ تمام یوسیز میں سب سے زیادہ لیڈ سے صداقت عباسی کو کامیابی دلوائی جس کا صداقت علی عباسی نے ساگری جلسے میں ذکر کیا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا حالانکہ انکی یو سی مسلم لیگ کا گڑھ مانی جاتی ہے محمود کیانی ایک ٹھنڈے مزاج اور خوش طبیعت آدمی ہیں اور اب صداقت عبادی کی ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ ہیں تیسری شخصیت کا نام راجہ راشد علی ہے جن کا تعلق یو سی مغل سے ہے جو کہ پی ٹی ائی راولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب ساگری سرکل سے یوتھ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ساگری سرکل سے صداقت علی عباسی کے پرانے ساتھیوں میں شامل ہیں ان کا صداقت عباسی کی کامیابی میں بہت اہم رہا ہے ساگری سرکل کے ہر گاوں موضع میں لوگوں کو ساتھ ملایا اور میٹنگ کا بندوبست کرایا راجہ راشد پارٹی کا ایک مخلص اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا کارکن ہے ان تینوں شخصیات کے علاوہ بھی بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے صداقت علی عباسی کی کا میابی اہم کردار ادا کیا حکومت بننے کے بعد جس طرح یہ تینوں شخصیات اپنے علاقہ میں لوگوں کی فلاح بہبود اور انکے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں قابل تعریف ہے علاقہ کے مسائل کو صداقت علی عباسی تک پہنچاکر لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں صحت‘ تعلیم‘ ہیلتھ‘ زراعت کے شعبوں میں موجود مسائل کو جان کر پلاننگ کر کہ متعلقہ محکموں میں صداقت علی کی معاونت سے میٹنگ کر رہے ہیں اور بہت جلد عمل درامد کروانے کی یقین دھانی کروا چکے ہیں ڈویلپمنٹ کی بات کی جائے تو ہر یوسی سے ترقیاتی کاموں کے منصوبے بنا کر صداقت عباسی تک پہنچا رہے ہیں اور بہت جلد کام شروع کروا دیے جائیں گے تبدیلی کے نام پر لوگو ں نے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر کہ صداقت عباسی اور انکی جماعت کو ایوان تک پہنچایا اب ان کا کا م لوگوں کی صیح معنوں میں خدمت کرنا علاقے میں موجود مسائل گیس اور بجلی بحران سے قوم کو نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیع ہونی چاہیے ہے جو کہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
102