اسلام آباد (حذیفہ اشرف) سی پیک موٹروے پر تراب انٹرچینج کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی، قمر خان اور عمران خان، اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ جارہے تھے، جہاں قمر خان کی امریکا کے لیے فلائٹ تھی۔ راستے میں تراب انٹرچینج کے قریب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں عمران خان، ایک خاتون اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ قمر خان شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔