17

سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق موہڑہ وینس میں سپرد خاک

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)
معروف صحافی کے بھائی کی نماز جنازہ، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے بھائی راجہ محمد فاروق کو موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف، ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سید سبطین الحسنین، صوبائی رہنما جے یو آئی احسان اللہ چکیالوی،چوہدری توقیر اسلم، شیخ محمد ذوالفقار، سابق ممبران بلدیہ عابد حسین زاہدی، سردار محمد آصف، عاطف اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین، صوبیدار غلام ربانی، چوہدری زین العابدین، چوہدری شاہد گجر، صحافی برادری سے ملک ریاض، چوہدری محمد عامر کمبوہ، عبد الخطیب چوہدری، شیخ ثاقب شبیر شانی، آصف شاہ، منیر چشتی، اکرام قریشی، راجہ کامران عزیز،شیخ قمرالسلام، راجہ انوار الحق، جاوید اقبال اور مبارک شاہ نقوی سمیت علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں