کلرسیداں ( یاسر ملک) سیمنٹ ایجنسی کے ملازم پر نقاب پوشوں کا حملہ، لوہے کے راڈ سے شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق بیول روڈ پر واقع سیمنٹ ایجنسی پر ڈیوٹی دینے والے ملازم پر چار نامعلوم نقاب پوش افراد نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے لوہے کے راڈ سے چہرے پر شدید وار کیا جس کے نتیجے میں ملازم بری طرح زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور جدید نقاب پہنے ہوئے تھے اور انتہائی سفاک طریقے سے تشدد کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں (125 ہنڈا) پر سوار ہو کر چوآ خالصہ کی سمت فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔اہلِ علاقہ نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
اہم خبریں
مری برفباری جاری،ڈی،پی،او پولیس نفری کے ہمراہ برفباری میں رات گئے فیلڈ میں موجود رہے۔
مری میں شدید برفباری کے باعث ریسکیو 1122 نے سیاحوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔
لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف پٹیشن دائر
تھانہ روات عدالت نےقتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزاسنا دی
اسلام آباد: کورال کے علاقے شریف آباد میں دکان میں آتشزدگی، تین افراد جھلس کر زخمی
کلرسیداں: خاتون نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا، پولیس تحقیقات میں مصروف
حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، باپ نے دو بچوں سمیت سسرال کے افراد قتل کر دیے، ملزم کی خودکشی
سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کی نماز جنازہ ریس کورس گراونڈ میں ادا کر دی گئی،وفاقی وزراء سمیت دیگر کی شرکت۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات،معروف قانون دان بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب
ایمان مزاری،ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور۔