سپائر کالج واہ ماڈل ٹاؤن میں یومِ اقبال کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، نظریات اور پیغامِ خودی کو طلبہ تک مؤثر انداز میں پہنچانا تھا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی چوہدری عطا الرحمٰن، ملک محمد امین اور مختار اجمل بھٹی ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے سپائر کالج کی علمی و فکری کاوشوں کو سراہا۔
طلبہ نے تقاریر، نظم خوانی اور ٹیبلو پیش کیے جن میں علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی، محنت، کردار سازی اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں پر زور دیا گیا۔ حاضرین نے طلبہ کے جذبے، اعتماد اور بہترین کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا۔
مہمانانِ خصوصي نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کے پیغام کو سمجھ کر نوجوان اپنے مستقبل کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کو ایسی با معنی تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر پروفیسر زاہد اقبال، ڈائریکٹر سپائر اسکول اینڈ کالج نے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ و طلبہ کی محنت کو سراہا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپائر کالج اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کی فکری تربیت اور کردار سازی کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

