287

سوہاوہ‘پریس کلب سوہاوہ کی تقریب حلف برداری کا انقعاد

سوہاوہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی شاندار تقریب حلف برداری ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر وزیر اعلی پنجاب تابندہ سلیم نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت راولپنڈی ڈویثرن کے صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے نو منتخب عہدیداران کی شاندار تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں سوہاوہ کے شہریوں سمیت راولپنڈی ڈویژن کی درجنوں تنظیموں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر وزیر اعلی پنجاب تابندہ سلیم نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب کے شرکاء سے سیکرٹری نینشل پریس کلب انور رضا ۔ڈاکٹر سہیل امتیاز ۔میڈیا ورکر آرگنائزیشن تنویر احمد پی یو جے کے سربراہ ڈاکٹر عتیق فرہاد ایڈووکیٹ محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ محمد نعمان ہاشمی ۔صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ علی رضا اور احسن وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی ۔معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صحافت کوئی آسان کام نہیں کسی بھی ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے ہمیشہ کامیاب ہوئے صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ علی رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ سوہاوہ کے مسائل کی ہر پلیٹ فارم پر نشاندہی کی جائیگی اور مسائل کے حل تک تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا ہر صحافی اپنی جدوجہد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد انشاء اللہ تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی رجسٹریشن کا عمل پورا ہو جائے گا صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ علی رضا نے شہریوں سے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ صحافت کو خدمت کے جذبے کے تحت جاری رکھیں گے اس موقع پر تقریب کے روئے رواں اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے سرپرست اعلیٰ جناب راجہ تنویر پنوار کا کہنا تھا کے ہمارے پریس کلب کا ہر صحافی صرف اور صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ راجہ تنویر پنوار نے دور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں جن میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ میڈم تابندہ سلیم جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا پی یو جے کے سربراہ ڈاکٹر عتیق فرہاد صدر الیکٹرانک میڈیا جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز خان بیورو چیف کے ٹو ٹی وی جہلم راجہ جہانزیب ترک پی ڈی خان سے سینئر صحافی چوہدری زاہد حیات سلیم باگڑی طاہر ارشاد دینہ سے راجہ زاہد عزیز خان سوہاوہ سے ایڈووکیٹ چوہدری سہیل شفیق ایڈووکیٹ محمد نعمان ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں اور لیگل ایڈوائزر تحصیل پریس کلب سوہاوہ محمد زبیر چوہدری سوہاوہ کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس کے ساتھ ساتھ سرپرست اعلیٰ راجہ تنویر پنوار نے کہا کے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے تمام ممبران اور عہدداران کیلیے میں ہر وقت حاضر ہوں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر تحصیل کے مسائل کے حل کیلیے میسر رہوں گا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر راولپنڈی ڈویژن نے اپنے خطاب میں تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ تحصیل پریس کلب کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کر کے سرکاری بلڈنگ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لائنگی اور دسمبر تک تمام صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام صحافیوں کی ان کے اداروں اور سرکاری طور پر تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے گا انہوں نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو۔مبارک باد پیش کی تقریب حلف برداری میں پی ڈی خان ۔جہلم۔ دینہ ۔سوہاوہ گوجرخان ۔بیول ۔جبر ۔کلر سیداں ۔اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سوہاوہ سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں