جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ) والدین نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، جاں بحق بچوں میں نو ماہ کا بیٹا اور آٹھ سال کی بیٹی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ، جہاں والدین نے اپنے ہی بچوں کوموت کی نیند سلادیا۔کھیوڑہ کے علاقے میں والدین نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں نو ماہ کا بیٹا اور آٹھ سال کی بیٹی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ والد اور والدہ نے ایک دوسرے پر بچوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔حکام نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر والد نے گلہ دبایا ہے جبکہ والد نے بیوی پر الزام لگایا کہ دونوں بچوں کو ان کی والدہ نے قتل کیا۔دونوں بچوں کی میتیں کھیوڑہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور شواہد جمع کر رہے ہیں، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔پولیس نے مزید کہا کہ مقتول بچوں کے والدین کا تعلق مسیحی برادری سےہے، بچوں کے والد کا نام قیصر غوری اور والدہ کا سونیاہے جبکہ بچوں کا والد الیکٹریشن کاکام کرتا ہے تاہم پولیس نے حراست میں لے لیا۔