روات سے کچہری راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو حادثہ ،7 افراد زخمی ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق آج صبح 4 بجے کے قریب پیش آنے والا حادثہ میں مسافر بس کچہری کی جانب جا رہی تھی کہ ڈمپر ڈرائیور کے غلط یوٹرن لینے کی وجہ سے بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 7 مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں زخمیوں میں محمد بابر ولد شاہ دین ، ساجد محمو د ولد شاہ دین ، جاوید ولد منظور،عبداللہ ولد موسیٰ خان،عافیہ خان ولد نوید،نوید ولد سلطان اوراکبر ولد سلطان شامل ہیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کے غلط یوٹرن لینے کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا
519