141

روات بھتہ مافیا کے خلاف مقامی قیادت سامنے آگئی/ عبدالخطیب چوہدری

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مین گیٹ روات میں بھتہ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف مقامی سیاسی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے بھرپور احتجا ج کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو قرار دیا ہے روات میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی

وارداتوں اور تجاوزات کے اژدھا نے نہ صرف مقامی تاجربرداری کی ناک میں دم کررکھا ہے بلکہ ٹرانسپورٹر وں کو بھی اپنے زد میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے یونین کونسل روات کا سالانہ ریونیوبھی متاثر ہونے لگا ہے اہلیان روات نے بھتہ مافیا کے خلاف ایکا کرتے ہوئے گزشتہ روز فرانس پلٹ سماجی شخصیت ورہنما مسلم لیگ عابد مغل کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے کالے قانون کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین پلے کارڈ اور بینررز پر بھتہ مافیا کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کر تے رہے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارن اوراسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی بروقت آمد ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدو رفت میں کوئی خلل آیا اور نہ ہی بھتہ مافیا کی جانب سے متوقع ردعمل آسکا۔وفاقی دارلحکومت کا ایریا ہونے کی وجہ سے روات شہر کو مرکزی حثیت حاصل ہوچکی ہے گردونواح میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی بننے کی وجہ سے آبادی میں بے آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کی بدولت یہ علاقہ اہم کاروباری مرکز بن گیا ہے حکومت کو چاہیے تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں کے عوام کو سہولیات فراہم کی جاتی یونین کونسل نے روات شہر کے اندرونی وبیرونی راستوں پر پرائیویٹ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس عائد کررکھا ہے اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی ریونیو کو عوام پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے جس کی بناء پر اکثریتی آبادی صاف پانی کی سہولت سے بھی محروم ہیں گرمیوں میں شہریوں کو مہنگے داموں پانی خریدنا پڑتا ہے اور غریب خاندان کے بیوی و بچوں کو گھنٹوں ہنڈپمپوں اور کنواں پر پانی لینے کی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے باہر سے آکر یہاں بازارمیں کاروبار کرنے والے تاجروں کو صبح اپنے اپنے گھروں سے پانی لانا پڑتا ہے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے علاوہ عام شہریوں کو ٹھنڈا پانی پینے کو نہیں دیا جاتا ۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار ٹرانسپورٹروں سے من مانے ٹیکس وصول کرتے ہیں اگر کوئی ٹرانسپورٹر مداخلت کرے اور اس بارے جاننے کی کوشش کرے اس کو سربازار تشددکا نشانہ بنا کربے عزت کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی صورت میں بھی شنوائی نہیں ہوتی بھتہ مافیا اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے چند مخصوص ٹاوٹوں اور غریب ڈرائیوروں سے اسٹام پیپر پر لکھوا کر ضلعی انتظامیہ کو مطمن کردیتا ہے کہ یہاں کوئی ایشو ہی نہیں ہے جس کی بناء پر کوئی بھی مہذب شہری بااثر مافیا سے ٹکر لینے سے کتراتا ہے یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ روات کی مقامی قیادت مافیا کے خلاف کھل کا سامنے آئی ہے جس پر عوام نے عابد مغل کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ان کی جرت وبہادری کو سراہا ہے اور عوام کی توقع ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے اس ناسور کو جڑ سے نکال پھینکنے میں اپنا کردار کریں گے اس سے قبل کلرسیداں روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے بھی مافیا کے خلاف کھڑا ہونے کا ایکا کیا تھا ابتدائی طور پر ان کو علاقہ کے ایم پی اے قمرالسلام راجہ کی سرپرستی اور تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے کامیابی ملی تھی اور ٹرانسپورٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مافیا کے کارندھوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جانا پڑا لیکن بعدمیں ٹھیکیدار نے ان کے اتحاد کو توڑنے کے لیے ٹرانسپورٹروں کے ایک گروپ سے گٹھ جوڑ کرخاموش کرادیا جس سے دیگر ٹرانسپورٹروں کی بھی کمر ٹوٹ گئی اور بھتہ مافیاایک مرتبہ پھر ان پر غالب آگیا جس سے ٹرانسپورٹروں کو پرچی فیس کے نام پر من مانے روپے دینے پڑ گئے جوتاحال سلسلہ جاری ہے سوزوکی مالکان اور ڈرائیوروں نے بھی ہڑتال کی لیکن وہ بھی بسوں اور ویگن مالکان کے عدم تعاون کے سبب کامیاب نہ ہوسکی۔ روات میں بھتہ مافیا کے بڑھتے ہوئے ناسور کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں گزشتہ دودہائیوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سیاسی قیادت کا کافی فقدان ہے جس سے ان لوگوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جو فنڈ ز یونین کونسل انتظامیہ کو جمع کرنے چاہیے تھے وہ ایک مخصوص گروپ حاصل کررہا ہے اب تو حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں روات کی تمام سروس روڈ پر تجاوزات مافیا کا مکمل قبضہ ہے حتی کہ جی ٹی روڈ کے فٹ پاتھوں پر پیدل چلنا بھی ناممکن ہوچکا ہے یہاں پر ریڑھی و کھوکھے لگانے والے غریب لوگوں کی کیا مجال ہے کہ وہ شام کو سرکاری جگہ پر لگائے گئے اپنے ٹھیے کا کرایہ ( بھتہ) جمع کیے بغیر دوسرے دن وہاں اپنا کاروبار کرسکیں اب چونکہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے کہ اس لیے امید کی جارہی ہے کہ نئی آنیوالی قیادت بھی شہرکو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو تجاوزات اور بھتہ مافیا سے پاک کرکے تمام ریونیوکویونین کونسل کے شہریوں کے فلاح وبہبود پر خرچ کرکے روات کو ایک ماڈل یونین کونسل بنانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔{jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں