141

روات،حقیقی بھائی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

تھانہ روات کے علاقہ ڈاوری میں گزشتہ روز قتل ہونے والے اکتیس سالہ رضوان ولد طارق کے قتل کے الزام میں اس کے حقیقی بھائی عدنان کو تھانہ روات پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا پولیس زرائع کے مطابق پولیس کومخبر کے زریعہ اطلاع ملی کہ مقتول رضوان کو اس کے بھائی نے قتل کیا تھا اور وہ اس وقت گھر میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او روات ملک نے فوری ایک چھاپہ مار ٹیم ترتیب دیتے ہوئے عدنان کے گھر پر ریڈ گیا پولیس زرائع کے مطابق ملزم عدنان نے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مختصر نفری کے باوجود اس کو مکئی کے کھیت میں گھیر لیا گیا اور تھانہ روات سے اضافی نفری طلب کی گئی پولیس زرائع کے مطابق اس دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ جاری رہی اوراس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بالا آخر پولیس کے جوانوں نے اس کو قابو کر لیا ملزم کو تھانہ روات منتقل کردیا گیا اس حوالہ سے جب میڈیا نے ایس ایچ او روات سے موقف لینا جاہاتو ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس حوالہ سے کچھ نہیں کہ سکتے پولیس اپنی تفتیش مکمل کر کے حتمی رپورٹ مرتب کرے گئی پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز اس کیس کو مقتول کےوالدین کی جانب سے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس میں یہ ظاہر کیا گیا کہ ڈاوری کے مقام پر دو پٹھان آپس میں لڑائی کر رہے ہیں جنھیں چھڑانے کےلیے مقتول نے کوشش کی اس دوران فائرنگ ہونے سے رضوان شدید زخمی ہوگیا اور اس کو ہسپتل منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں