راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ فاریسٹ کوٹلی ستیاں میں گزارہ کے 240 ملازمین کی تنخواہیں جاری ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب ملازمین و انکی فیملیز کو درپیش مسائل کے مدنظر رکھتے ہوئے نے معاملہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب و صوبائی وزیر جنگلات و حلقہ سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی بلال ستی تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ممبر صوبائی اسمبلی بلال ستی نے GPC سے گفتگو میں کہا کہ یہ ملازمین سابق حکومت کے بلین ٹریز پروجیکٹ کے تحت عارضی بنیادوں پر بھرتی ہوئے تھے انھیں جب تنخواہ دو ماہ چار ماہ نہیں ملی تو چھوڑ دینی چاہیے تھا اس نوکری کو انکی تنخواہیں عید کے بعد جاری ہو سکیں گی جسمیں 15 سے 20 دن مزید لگ سکتے ہیں تاہم وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز و صوبائی وزیر جنگلات مریم اورنگزیب کی خصوصی توجہ پر گزارہ کے 240 ملازمین کے لئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے فوری جاری کر دیئے گے ہیں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلے کو آج ہی مکمل کرنے کے لئے DFO گزارہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی و دیگر عملہ مصروف عمل ہے ،GPC کی ٹیم اس درپیش معاملے پر وزیر اعلی پنجاب و صوبائی وزیر جنگلات کی طرف سے فوری نوٹس و تنخواہوں کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انکے اس عمل سے گزارہ کے 240 ملازمین و انکے خاندانوں کی عید کی خوشیوں میں رنگ بھر دیا ہے ،
371