132

راولپنڈی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 7 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے340گرام چرس،05پستول 30بور معہ ایمونیشن اور01رائفل 44بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے عامر خورشید سے 340گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار خان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شہروز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،اویس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،تھانہ روات پولیس نے شہریار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،احسن امتیاز سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن اورتھانہ مندرہ پولیس نے عتیق الرحمان سے01رائفل 44بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں