راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا