(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی،گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار، 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، نقدی، آئی فون اور دیگر سامان برآمد،ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد،
زیر حراست شخص قبل ازیں ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ یے،مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی