راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب اور ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران کو ہدایت،
شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔