راولپنڈی،فائرنگ سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کوسزا ئے موت سنا دی گئی

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،مجرم زبیر الرحمن کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ اگست 2020ء تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے،