لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کے رکن منتخب ہو گئے۔ انہوں نے سینیٹ انتخاب میں 250 ووٹ حاصل کیے۔
یہ انتخاب اس وقت ہوا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے اتحادیوں نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
رانا ثناء اللہ کی کامیابی کو مسلم لیگ (ن) کے لیے اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب سینیٹ میں پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔