536

دوران ڈکیتی زہریلی چیز سونگھنے سے روات کے رہائشی شہادت حسین وفات پا گئے

روات کی معروف سماجی شخصیت حاجی شہادت حسین وفات پا گئے انھیں کچھ دن قبل ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی زہریلی چیز دی تھی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق روات کے رہائشی کاروباری شخصیت چوہدری طارق کے کزن اور حاجی منصبدار کے بیٹے حاجی شہادت حسین کچھ ایام قبل گھر سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی غرض سے زہریلی چیز ناک کے آگے رکھی جس کے باعث وہ بیہوش ہو گئے جو تقریبا 4 گھنٹوں بعد ورثاء کو ملے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر چند روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسے ڈاکو حاجی شہادت حسین سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے مرحوم کی نمازجنازہ روات میں ادا کی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں